اپوزیشن کی طرف سے جنیوا کی شرکت کو آستانہ دوم کے نتائج کے ساتھ مربوط کرنے کی شرط
بیروت: کارولین عاکوم شامی اپوزیشن کی مذاکرات اعلی کمیٹی نے اسی 23 فروری کو جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں اپنی شرکت کو آج ہونے والی آستانہ2 کانفرس کے نتائج کے ساتھ مربوط کیا ہے اور اسی درمیان اپوزیشن نے کسی بھی سیاسی موضوع کے سلسلہ میں گفتگو کرنے سے انکار […]

بیروت: کارولین عاکوم
شامی اپوزیشن کی مذاکرات اعلی کمیٹی نے اسی 23 فروری کو جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں اپنی شرکت کو آج ہونے والی آستانہ2 کانفرس کے نتائج کے ساتھ مربوط کیا ہے اور اسی درمیان اپوزیشن نے کسی بھی سیاسی موضوع کے سلسلہ میں گفتگو کرنے سے انکار کیا ہے۔
اسی طرح شام کی طرف بھیجے گئے بین الاقوامی ایلچی اسٹیفن ڈی میسٹورا نے سخت انداز میں کہا ہے کہ جنیوا کے شیڈول میں تبدیلی سے جہنم کے دروازے کھل جائیں گے اور اپوزیشن نے اسے اپنے لئے ایک دھمکی قرار دیا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن نے آئین، صدارتی انتخاب اور سیاسی تبدیلی میں شروع ہونے والی ترجیحات پر اصرار کیا ہے۔
فوجی اپوزیشن جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ قزاقستان میں ماہرین کی ایک ٹیکنیکی کمیٹی ان کی نمائندگی کرے گی اور انہوں نے اس بات سے آگاہ بھی کیا ہے کہ جنگ بندی کو یقینی نہ بنائے جانے کی صورت میں وہ مذاکرات سے دستبردار ہو جائیں گے۔
جمعرات 20 جمادی الاول 1438ہجری – 16 فروری 2017 ء شمارہ نمبر {13960}