عباس اپنی خلافت کی ترتيب متعین کر رہے ہیں

رام الله: كفاح زبون فلسطین کے صدر محمود عباس کا تحریک "فتح” کے ایک رہنماء محمود عالول کو تحریک کی صدارت میں اپنا نائب متعین کرنے کے فیصلہ نے ان کی خلافت کی ترتیب متعین کر دی ہے جبکہ بہت سے لوگ اس کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔ اس وجہ […]

عباس اپنی خلافت کی ترتيب متعین کر رہے ہیں
2

رام الله: كفاح زبون

فلسطین کے صدر محمود عباس کا تحریک "فتح” کے ایک رہنماء محمود عالول کو تحریک کی صدارت میں اپنا نائب متعین کرنے کے فیصلہ نے ان کی خلافت کی ترتیب متعین کر دی ہے جبکہ بہت سے لوگ اس کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔  اس وجہ سے قومی کونسل کی طرف سے فلسطینی حکومت میں کی جانے والی ترمیمات کے بعد نائب صدر کے عہده کے توقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

الگ کر دیے گئے رہنما محمد دحلان کا پتہ صاف کرنے کے لئے ایک بے مثال قدم اٹھایا گیا ہے جس کی منظوری مرکزی کمیٹی نے دے دی ہے اور اس سے قبل عباس پر بہت دباؤ ڈالے گئے ہیں تاکہ ان کو دوبارہ تحریک میں شامل کر لیا جائے۔

عالول نے کہا کہ نائب صدر کے عہدہ کے لئے ان کا انتخاب صرف ایک سال کے لئے ہوا ہے۔ اس میں اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ فلسطین کے داخلی گھر کی ترتیب کے لئے عباس کے منصوبہ کے دائرہ میں کی جانے والی مہم کے سلسلہ میں کافی دباؤ تھا جبکہ اس کوشش میں ہر خطرات سے بچ کر آسانی کے ساتھ حکومت کی منتقلی پوشیدہ ہے۔

اس اقدام سے "تحریر” نامی تنظیم میں ہونے والے انتخابات کے بعد صدارت میں عباس کے ایک دوسرے نائب کی تقرری کا دروازہ کھلے گا اور یہ انتخابات تحریک "فتح” کی ساتویں کانفرنس میں ہونے والے انتخابات کے چند مہینوں کے بعد ہونگے۔

جمعہ 21 جمادی الاول 1438ہجری – 17 فروری 2017 ء شمارہ نمبر {13961}