سعودی میں چار دہشت گرد جماعتوں کا خاتمہ

رياض: عبد الهادم حبتور کل سعودی سیکورٹی ذمہ داروں نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ملک کے چار شہروں میں سرگرم دہشت گرد جماعتوں کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ان کے پاس سے اسلحے اور بیس لاکھ ریال ضبط کیے گئے ہیں یعنی 533 ہزار ڈولر۔ […]

سعودی میں چار دہشت گرد جماعتوں کا خاتمہ
1

رياض: عبد الهادم حبتور

کل سعودی سیکورٹی ذمہ داروں نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ملک کے چار شہروں میں سرگرم دہشت گرد جماعتوں کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ان کے پاس سے اسلحے اور بیس لاکھ ریال ضبط کیے گئے ہیں یعنی 533 ہزار ڈولر۔

وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور ترکی نے ریاض کے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے ہفتہ کے دن شروع ہونے والی فعال کاروائیوں کے ذریعہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور قصیم کے علاقوں میں چار دہشت گرد جماعتوں کو اپنی گرفت میں لیا ہے۔ یہ جماعتیں دھماکہ خیز بیلٹ بناکر خود کش حملہ کرنے والوں کو فراہم کرتی تھیں اور دوسرے لوگوں کو کافر قرار دینے کی فکر کی نشر واشاعت کرتی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 سعودی، 2 یمنی اور ایک سوڈانی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں لوگوں نے شام میں تنظیم داعش کے ایک شامی فرد کے ساتھ ملکر ان جماعتوں کو تیار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان قیدیوں کو عدلیہ کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

میجر ترکی نے اس بات کی وضاحت کی کہ ان جماعتوں کے 7 ارکان کو مکہ مکرمہ میں، 6 کو قصیم میں، 3 کو مدینہ منورہ میں اور 2 کو ریاض میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی اشارہ کیا کہ ان میں سے بعض کا تعلق جدہ کے حرازات نامی جماعت اور ریاض کے حی الیاسمین نامی جماعت سے تھا۔

جمعہ 21 جمادی الاول 1438ہجری – 17 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13961}