امریکی جیل میں جماعت اسلامیہ کے بانی کا انتقال
قاہرة: وليد عبد الرحمن امریکی وزارت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ شیخ عمر عبد الرحمن کل شمالی کارولینا کے ایک جیل میں طبعی موت کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 78 سال تھی اور امریکہ میں ان کے خلاف دہشت گردی کے الزام میں عمر قید کی […]

قاہرة: وليد عبد الرحمن
امریکی وزارت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ شیخ عمر عبد الرحمن کل شمالی کارولینا کے ایک جیل میں طبعی موت کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 78 سال تھی اور امریکہ میں ان کے خلاف دہشت گردی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
جماعت اسلامیہ کے یہ بانی رہنماء سوگر کے مرض میں مبتلا تھے۔ نیو یارک میں کئے گئے ایک حملہ کی سازش کے الزام میں ان کے خلاف یہ فیصلہ 1995 میں صادر کیا گیا تھا اور ان کا نام اس سلسلہ میں بھی آیا تھا کہ وہ 1993 میں نیویارک کے ایک بین الاقوامی تجارتی سینٹر پر حملہ کرنے والوں کے روحانی رہبر تھے۔ کل قاہرہ میں عبد الرحمن کی فیملی نے کہا کہ ان کو امریکی حکومت نے ان کے جیل میں فوت ہو جانے کی خبر دی ہے اور ان کے گھر والوں نے مصر میں تجہیز وتکفین دینے کے لئے ان کو وہاں سے لانے کی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ان کے فرزند محمد نے کہا کہ ان کی صرف ایک ہی وصیت تھی کہ وفات کے بعد ان کو مصر میں مدفون کیا جائے۔
اتوار 23 جمادی الاول 1438ہجری – 19 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13963}