یمن سے متعلق سلامتی کونسل کا ماہرین کے پینل کی مدت میں توسیع کرنے کی ہدایت
نيويورك: جوردن دقامسہ بین الاقوامی سلامتی کونسل 23 فروری کو منعقد ہونے والے اپنے اجلاس میں یمن سے متعلق سلامتی کونسل کے 2140 نمبر فیصلہ کے مطابق ماہرین کے پینل کی مدت میں توسیع کرنے جا رہی ہے جس میں حوثیوں اور سابق صدر علی عبد اللہ صالح کے خلاف سخت سزا […]

نيويورك: جوردن دقامسہ
بین الاقوامی سلامتی کونسل 23 فروری کو منعقد ہونے والے اپنے اجلاس میں یمن سے متعلق سلامتی کونسل کے 2140 نمبر فیصلہ کے مطابق ماہرین کے پینل کی مدت میں توسیع کرنے جا رہی ہے جس میں حوثیوں اور سابق صدر علی عبد اللہ صالح کے خلاف سخت سزا کا ذکر ہے۔
ماہرین کے اس پینل نے اپنا سالانہ رپورٹ پیش کیا ہے جس میں صالح اور حوثی کے میلیشیاؤں کی طرف سے کی جانے والی پامالیوں کا ذکر ہے او رپورٹ میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ اس پینل کو علاقائی بلیک مارکیٹ میں فارس محمد مناع کی طرف سے کی جانے والی ہتھیار کی تجارت سے متعلق مالی سرگرمیوں کے بارے میں علم تھا اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس مناع کے تعلقات صالح اور حوثیوں سے بہت گہرے تھے۔ رپورٹ میں وضاحت کے ساتھ اس بات کا ذکر ہے کہ حوثی اور صالح دونوں حکومتی تحفظات وامتیازات استعمال کر کے موقعہ پرست تاجروں، فوجداری اداروں اور تنازعہ سے فائدہ اٹھاتے تھے۔
ماہرین کے پینل نے مذکورہ افراد پر مسلسل پابندیاں لگے رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اتوار 23 جمادی الاول 1438ہجری – 19 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13963}