جنیوا 4 کے معاملہ کو حل کرنے کے لئے رابطوں کی کثرت

جنیوا: میکائل ابو نجم شام سے متعلق مذاکرات کے چوتھے مرحلہ کے لئے کل سویزرلینڈ کے شہر میں واقع اقوام متحدہ کے مرکز میں تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ جنیوا کے سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ مذاکرات کے سلسلہ میں شام کو مدد فراہم کرنے والے ملکوں کے […]

جنیوا 4 کے معاملہ کو حل کرنے کے لئے رابطوں کی کثرت
5

جنیوا: میکائل ابو نجم

شام سے متعلق مذاکرات کے چوتھے مرحلہ کے لئے کل سویزرلینڈ کے شہر میں واقع اقوام متحدہ کے مرکز میں تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ جنیوا کے سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ مذاکرات کے سلسلہ میں شام کو مدد فراہم کرنے والے ملکوں کے نمائندگان مذاکرات کو درپیش مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کے لئے اقوام متحدہ کی طرف سے بھےجے گئے ایلچی اسٹفن ڈی مسٹورا کے ساتھ اجتماعی طور پر گفت وشنید کرنے سے پہلے آپس میں جمع ہونگے۔

اسی طرح اقوام متحدہ کی فائر بندی اور انسانی مساعدات پہنچانے کی ذمہ دار دو کمیٹیاں آج استثنائی طور پر دو اجلاس منعقد کریں گی جن کا مقصد سلامتی کے ساتھ مذاکرت کے پائۂ تکلمیل تک پہنچنے کے لئے بہترین جگہ فراہم کرنا ہے۔

`      باوجودیکہ ضابطہ اور کام سے متعلق مسائل کو اب بھی وضاحت کی ضرورت ہے۔ "الشرق الاوسط”  کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق اس بات کی اطلاع ہے کہ مذاکرت کے اس مرحلہ اور گزشتہ مرحلوں کے مابیں بنیادی فرق یہ ہے کہ ڈی مسٹورا کو امید ہے کہ اس مرحلہ میں معاملہ بلاواسطہ یعنی براہراست ہوگا۔

بدھ 26 جمادی الاول 1438ہجری – 22 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13966}