یونانی صدر: ہماری معیشت بحران کی شکار سے آزاد
رياض: عبد الهادی حبتور یونانی صدر پرکوپیوس پاولوپولس نے پر زور انداز میں کہا ہے کہ ان کے ملک کی معیشت نے بحران کے جھٹکے کو اپنے اندر جذب کرتے ہوئے اس کو بحال کیا ہے۔ اسی طرح بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی تنبیہات کو اپنی معیشت کے مثبت پیش رفت […]

رياض: عبد الهادی حبتور
یونانی صدر پرکوپیوس پاولوپولس نے پر زور انداز میں کہا ہے کہ ان کے ملک کی معیشت نے بحران کے جھٹکے کو اپنے اندر جذب کرتے ہوئے اس کو بحال کیا ہے۔ اسی طرح بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی تنبیہات کو اپنی معیشت کے مثبت پیش رفت کی روشنی میں نظر ثانی کئے بغیر کم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈ کی طرف سے تجویز کردہ بعض کاوائیوں کو قبول کرنا ناممکن ہے کیونکہ یہ بین الاقوامی اور یورپی قوانین کے دائرہ سے خارج ہیں۔
پاولوپولس نے اپنے ریاض کے دورہ کی مناسبت سے "الشرق الاوسط” کے ساتھ ایک ملاقات میں بیان کیا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت پسندی کا مقابلہ کریں، علاقے میں استقرار واستحکام اور امن وسلامتی قائم کریں اور انہوں نے پرزور انداز میں یہ بھی کہا کہ بعض ملکوں کا دوسرے ملکوں کے مسائل میں مداخلت کرنے سے انکار کیا جائے کیونکہ یہ ایسی پالیسی ہے جس کی وجہ سے یقینی طور پر ناکامی ملتی ہے۔
بدھ 26 جمادی الاول 1438ہجری – 22 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13966}