انٹرنیشنل ایمنیسٹری: 36 ملکوں میں پناہ گزینوں کو قبول نہیں کیا گیا

پیرس: "الشرق الاوسط” کل انٹرنیشنل ایمنیسٹری نے اپنے سالانہ رپورٹ میں دنیا کے بعض رہنماؤں پر اس بات کا الزام لگایا ہے کہ وہ زہر آلود تقریر کرتے ہیں اور ان کی تقریر ناپسندیدگی، تقسیم اور دنیا کے لئے خطرہ کی بات پر مشتمل ہوتی ہے۔ رپورٹ […]

انٹرنیشنل ایمنیسٹری: 36 ملکوں میں پناہ گزینوں کو قبول نہیں کیا گیا
4

پیرس: "الشرق الاوسط”

کل انٹرنیشنل ایمنیسٹری نے اپنے سالانہ رپورٹ میں دنیا کے بعض رہنماؤں پر اس بات کا الزام لگایا ہے کہ وہ زہر آلود تقریر کرتے ہیں اور ان کی تقریر ناپسندیدگی، تقسیم اور دنیا کے لئے خطرہ کی بات پر مشتمل ہوتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خوف اور تقسیم کو بڑھاوا دینا بین الاقوامی معاملات میں ایک پر خطر معاملہ بن گیا ہے اور ان سیاست دانوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جو اپنے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ روایتی اداروں کے خلاف لوگوں کی تمام جماعتوں کو منظم کرنے اور ان کو انسانیت کے دائرہ سے نکال قربانی کا جانور قرار دینے پر قائم زہر آلودہ پروگراموں کو اپنے گلے لگاتے ہیں۔

حقوق انسان کی تنظیم نے کہا ہے کہ36  ملکون نے بین الاقوامی قانون کو پامال کیا ہے اور غیر سرکاری طور پر پناہ گزینوں کو ان ملکوں کی طرف واپس بھیجنے کا اقدام کیا ہے جہاں ان کے حقوق کو پامال کئے جانے کا اندیشہ ہے۔

جمعرات 27 جمادی الاول 1438ہجری – 20 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13964}