سعودی ولی عہد کا سائبر سیکورٹی سینٹر کا افتتاح

امن کی حفاظت، شہریوں کی سلامتی اور معیشت پر زور رياض: "الشرق الاوسط” سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبد العزیز نے اس بات پر زور دیا کہ امن و استحکام، شہریوں کی سلامتی اور قومی معیشت کی حفاظت کی خاطر حکومت پر عزم ہے، […]

سعودی ولی عہد کا سائبر سیکورٹی سینٹر کا افتتاح
امن کی حفاظت، شہریوں کی سلامتی اور معیشت پر زور
484699999947636645632200001454

رياض: "الشرق الاوسط”

سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبد العزیز نے اس بات پر زور دیا کہ امن و استحکام، شہریوں کی سلامتی اور قومی معیشت کی حفاظت کی خاطر حکومت پر عزم ہے، انہوں نے اشارہ کیا کہ سائبر سیکورٹی سینٹر "اسی عزم کا ایک بڑا حصہ ہے”۔

سعودی ولی عہد نے کل شام دارالحکومت ریاض میں سائبر سیکورٹی سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ "وزارت داخلہ نے ترجیحی بنیاد پر سائبر سیکورٹی سینٹر کے قیام سے اپنی قومی سیکورٹی فرائض کی ادائیگی کا آغاز کیا ہے”۔

شہزادہ محمد بن نائف نے اشارہ کیا کہ یہ سینٹر سعودی عرب میں سیکورٹی آپریشنز، خطرات سے متعلق معلومات کے اشتراک، سائبر دھمکیوں، ان کے جوابات اور قومی سطح پر سائبر حادثات سے نمٹنے کے لئے یہ ایک تکنیکی حوالہ ہوگا۔ ولی عہد نے اس دوران سینٹر کے بارے میں ایک دستاویزی فلم دیکھی اور اس مناسبت سے چند الفاظ کہے۔

جمعرات 27 جمادى الاول 1438 ہجری ­ 23 فروری 2017ء  شمارہ: (13967)