موصل: داعش کی شکست کی نشانیاں اور غیر ملکی جنگجوؤں کا فرار
موصل: دلشاد عبد اللہ کل عراقی فوج موصل کے مغربی علاقے کے گورنریٹ کی عمارت سے صرف ایک کیلو میٹر کی دوری پر ہی تھی کہ شہر میں داعش کی شکست اور ان کے غیر ملکی جنگجوؤں کے بھاکنے کی نشانیاں ظاہر ہونے لگیں۔ سریع الحرکت فوج […]

موصل: دلشاد عبد اللہ
کل عراقی فوج موصل کے مغربی علاقے کے گورنریٹ کی عمارت سے صرف ایک کیلو میٹر کی دوری پر ہی تھی کہ شہر میں داعش کی شکست اور ان کے غیر ملکی جنگجوؤں کے بھاکنے کی نشانیاں ظاہر ہونے لگیں۔
سریع الحرکت فوج کے افسر عبد الامیر محمداوی نے فرانسیسی نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ ہم گورنریٹ کی عمارت کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں اور ہم اس سے صرف ایک کیلو میٹر کی دوری پر ہیں۔
پچھلے دنوں آزاد شدہ علاقوں کے چشم دید گواہوں نے روئٹر نیوز ایجنسی کوبتایا ہے کہ تنظیم شکشت کھا رہی ہے۔
جوسق نامی علاقہ کے ایک شہری نے بتایا ہے کہ اس نے غیر ملکی اور علاقائی جنگجؤوں کے درمیان اچانک اختلافات کی بات سنی ہے۔ علاقائی جنگجوؤں نے کہا کہ کل تم لوگ پیچھے ہٹ جاؤگے اور ہم توپوں کے سامنے ہونگے۔ غیرملکی جنگجوؤں نے اس کا جواب دیا کہ یہی تم لوگوں کی پریشانی ہے، ہم رہنماء نہیں ہے۔ حکم نامہ تنظیم کے سربراہ خلیفہ ابو بکر بغدادی کی طرف سے آیا ہے۔
اہوار 30 جمادی الاول 1438ہجری – 26 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13970}