عالوم: میرا عہدا اعزازی یا وقتی نہیں ہے
رام الله: كفاح زبون حال ہی میں "فتح” کی قیادت میں منتخب کردہ صدر محمود عباس کے نائب محمود عالول نے اس بات کی تردی کی ہے کہ ان کا عہدہ اعزازی یا وقتی ہے۔ اسی طرح عالون نے "الشرق الاوسط "سے گفتگو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا ہے […]

رام الله: كفاح زبون
حال ہی میں "فتح” کی قیادت میں منتخب کردہ صدر محمود عباس کے نائب محمود عالول نے اس بات کی تردی کی ہے کہ ان کا عہدہ اعزازی یا وقتی ہے۔ اسی طرح عالون نے "الشرق الاوسط "سے گفتگو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ تحریک اور فلسطینی سڑک کے درمیان خلا موجود ہے۔ انہوں نے اپنی ترجیحات کے سلسلہ میں بتایا ہے کہ ان کی ترجیحات نوجوانوں کی تجدید، تحریک کی ترقی، خامیوں کی بھرپائی، فلسطینی سڑک کے ساتھ مصالحت اور تحریک کے اندر یکجہتی پیدا کرنے کے ساتھ تحریک اور سماج کے درمیان بھی مناسبت پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے سڑک اور تحریک کے درمیان پائی جانے والی خلا کے سلسلہ میں سوال کئے جانے کا جواب اثبات میں دیا ہے۔
جب ان سے نائب صدر کے عہدہ کے سلسلہ میں سوال کیا گیا کہ کیا یہ اعزازای ہے یا صلاحیت کی بنیاد پر ہے؟ تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ہمارے پاس داخلی نظام میں نائب صدر کی صلاحیتیں موجود ہیں۔
اسی طرح عالون نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ ان کا انتخاب سنجیدگی کے ساتھ حکومت کی منتقلی کے لئے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ یہ موضوع ہمارے لئے معاون ثابت ہو لیکن معاملہ کو اس زاویہ سے نہیں لینا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فتح میں ایک قانون کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی بنیاد پر اس کے ہر اہم کام پر نظر ثانی اور اس کا اندازہ لگایا جائے گا۔
بدھ 2 جمادی الثانی 1438ہجری – 1 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13973}