تیمور جنبلاط: ہمیں کوئی شخص بیکار قرار نہیں دے سکتا
بيروت: ثائر عباس لبنان میں جنبلاطی قیادت کے سیاسی وارث تیمور جنبلاط نے پر زور انداز میں کہا ہے کہ وہ آئندہ پارلیمانی انتخاب میں اپنے والد کے مخضرمین دوستوں کی کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے امیدوار بنیں گے اور ان کے ساتھ نئے لوگ بھی رہیں گے۔ اس مناسبت […]

بيروت: ثائر عباس
لبنان میں جنبلاطی قیادت کے سیاسی وارث تیمور جنبلاط نے پر زور انداز میں کہا ہے کہ وہ آئندہ پارلیمانی انتخاب میں اپنے والد کے مخضرمین دوستوں کی کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے امیدوار بنیں گے اور ان کے ساتھ نئے لوگ بھی رہیں گے۔ اس مناسبت سے یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کے والد پارلیمنٹ کے رکن تھے۔ انہوں نے ان لوگوں کو چیلنج کرتے ہوے کہا ہے جو ان کے والد پر زبانی حملہ کرتے ہیں کہ ان کی جماعت باقی رہے گی اور کوئی بھی کسی قانون کی بنیاد پر ان کی پارٹی کو تحلیل نہیں کر سکتا ہے۔ اس میں اس انتخابی قانون کے سلسلہ میں جاری بحت ومباحثہ کی طرف بھی اشارہ ہے جس کے بارے میں جنبلاط نے کہا کہ اس کا مقصد اس کے سیاسی کردار کو بڑا کرنا ہے۔
تیمور جنبلاط نے سماجی کام کے دو سال کے بعد "الشرق الاوسط” کو اپنے نقطۂ نظر کے سلسلہ میں باخبر کیا ہے اور اپنے شعر وشاعری کے رجحانات کا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سیاست کو ناپسند کرتے ہیں اور اس طریقہ کو بھی ناپسند کرتے ہیں جس کے ذریعہ لبنان کے سیاست داں حضرات لبنان کی عوام اور لبنان کے مسائل کے ساتھ تعامل کرتے ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ پوری صراحت کے ساتھ گفتگو کریں گے اور وہ پانچ منٹ سے زیادہ وقت نہیں لیں گے۔
جنبلاط نے بعض لوگوں کے ان بیانات کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنبلاط کو حق حاصل نہیں ہے کہ وہ عیسائی جماعت کے ارکان پارلمنٹ کی ترجمانی کریں کیونکہ عیسائی اور غیر عیسائی ارکان پارلیمنٹ ان کے ساتھ ہیں اور وہ سوشلسٹ پارٹی کے ارکان ہیں اور ان کے پاس عیسائی اور قومی دونوں حیثیتیں موجود ہیں اور کوئی ان کی حب الوطنی پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتا ہے۔
ہفتہ 5 جمادی الثانی 1438 ہجری – 4 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13976}