ڈی میسٹورا سے ماسکو کی غفلت اور 20 مارچ کو "جنیوا5”

پیرس: میکائل ابو نجم کل مغربی سفارتکاری ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو اطلاع دی ہے کہ ماسکو نے شام کے مسئلہ میں اقوام متحدہ کے سفیر اسٹیفن ڈی میسٹورا کو اہمیت نہیں دی ہے اور سویزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والے شامی مذاکرت کے پانچویں مرحلہ کی تعیین 20 مارچ […]

1

پیرس: میکائل ابو نجم

کل مغربی سفارتکاری ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو اطلاع دی ہے کہ ماسکو نے شام کے مسئلہ میں اقوام متحدہ کے سفیر اسٹیفن ڈی میسٹورا کو اہمیت نہیں دی ہے اور سویزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والے شامی مذاکرت کے پانچویں مرحلہ کی تعیین 20  مارچ کو کی ہے۔

مذکورہ ذرائع نے باخبر کیا ہے کہ روس یہ چاہتا ہے کہ اس کی بھی اہمیت ہے کیونکہ اقوام متحدہ کے سفیر نے جمعہ کی شام کو اپنی آخری صحافتی کانفرنس میں کوئی وقت متعین نہیں کیا اور اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اور بین الاقوامی سلامتی کونسل کے ساتھ مشورہ کیا اور یہ کہنے پر اکتفاء کیا کہ جنیوا مذاکرات کا پانچواں مرحلہ اس ماہ میں منعقد ہوگا۔

ذرائع کا یہ سمجھنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سفیر نے "جنیوا4” میں بشار اور مخالف جماعتوں کی اعلی کمیٹی سے جو نتائج حاصل کیا ہے وہ چار حکومت، قانون، انتخاب اور دہشت گردی جیسے چار فائل ہیں اور "جنیوا5” میں ان فائلوں کی تشکیل ہوگی لیکن کوئی چیز یہ ثابت نہیں کر رہی ہے کہ بشار کے وفد نے ان چاروں فائلوں کو قبول کر لیا ہے بلکہ کل جنیوا میں ان کے صدر بشار جعفری کی طرف سے منعقدہ پریس کانفرنس میں اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ وہ اس معاملہ سے چھٹکارہ حاصل کرکے دوبارہ اپنی توجہ دہشت گردی کے مسئلہ پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور وہ آئندہ مذاکرات میں نئے عزم کے ساتھ گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح انہوں نے مخالف جماعتوں سے اتحادی وفد کا مطالبہ کیا ہے۔

اتوار  6 جمادی الثانی 1438 ہجری – 5 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13977}