بحرین: ابران سے آئی ہوئی ایک مسلح تنظیم کا پردہ فاش

منامہ: عبید سہیمی کل بحرین نے ایران سے آئی ہوئی ایک مسلح دہشت گرد تنظیم کا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ دنوں یہ تنظیم جرم پر مبنی مختلف دہشت گردی کاروائیوں میں سرگرم رہی ہے اور یہ تنظیم 45 افراد پر مشتمل ہے۔ بحرین کی […]

بحرین: ابران سے آئی ہوئی ایک مسلح تنظیم کا پردہ فاش
2

منامہ: عبید سہیمی

کل بحرین نے ایران سے آئی ہوئی ایک مسلح دہشت گرد تنظیم کا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ دنوں یہ تنظیم جرم پر مبنی مختلف دہشت گردی کاروائیوں میں سرگرم رہی ہے اور یہ تنظیم 45 افراد پر مشتمل ہے۔

بحرین کی دہشت گردی جرائم کے ادارہ نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ایران، عراق اور جرمن میں مقیم اس تنظیم کے رہنماء اپنے ارکان کی رہنمائی کرتے ہیں تاکہ ان کے اراکین امن وامان کو ختم کرنے والی جرم پر مبنی کاروائیاں کریں، بحرین کے اندر اسلحے اور دھماکہ خیز مواد داخل کریں اور قیدیوں وپولس کے مطلوب افراد کو بھگا کر ایران لے جائیں۔

دہشت گردی جرائم کے چیف پراسیکیوٹر اور اٹارنی جنرل احمد حمادی نے کہا کہ جرمن میں مقیم تنظیم کے ایک رہنماء نے تنظیم کے چند اراکین کا ایران اور عراق کی طرف سفر کرنے کی کاروائیوں کا انتظام کیا ہے تاکہ وہ وہاں انقلابی گارڈ کے کیمپوں میں دھماکہ خیز مادوں اور آتشیں ہتھیار کے استعمال کرنے کا طریقہ سیکھیں اور پھر بحرین کے اندر دہشت گردی پر مبنی کاروائیاں انجام دیں۔

اتوار  6 جمادی الثانی 1438 ہجری – 5 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13977}