اردن میں پہلی مرتبہ 15 افراد کو پھانسی دی گئی

ﻋﻤﺎن: ﻣﺤﻤﺪ اﻟﺪﻋﻤﺔ حکومت کی ترجمان سرکاری میڈیا امور کے وزیر مملکت نے یہ اطلاع دی ہے کہ کل صبح کے وقت اردن کی حکومت نے 15 افراد کو پھانسی کی سزا دی ہے جبکہ یہ اردن میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ جن لوگوں کو پھانسی کی سزا دی گئی […]

اردن میں پہلی مرتبہ 15 افراد کو پھانسی دی گئی
4

ﻋﻤﺎن: ﻣﺤﻤﺪ اﻟﺪﻋﻤﺔ

حکومت کی ترجمان سرکاری میڈیا امور کے وزیر مملکت نے یہ اطلاع دی ہے کہ کل صبح کے وقت اردن کی حکومت نے 15 افراد کو پھانسی کی سزا دی ہے جبکہ  یہ اردن میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ جن لوگوں کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے ان میں سے 10 افراد نے دہشت گردی پر مبنی کاروائیاں انجام دی تھی اور ان میں رائٹر ناہض حتر کا قاتل بھی ہے۔

وزیر مومن نے کہا کہ دہشت گردی پر مبنی یہ جرائم جو ان دس دہشد گردوں کے ذریعہ انجام دئے گئے ہیں وہ اربد دہشت گرد جماعت کے نام سے مشہور ہیں۔ انہوں نے جنرل انویسٹیگیشن کے دفتروں پر حملہ کیا، صما میں جنرل سیکورٹی کے اہلکار پر حملہ کیا، رائٹر حتر کا قتل کیا، 2003  میں بغداد کے اندر  اردن کے سفارت خانہ کو اڑا دیا اور رومن تھیٹر میں سیاحتی فوج پر حملہ کیا۔

مومنی نے مزید کہا کہ اسی طرح پانچ دوسرے مجرموں کو بھی پھانسی دی گئی ہے لیکن یہ پھانسی اس وقت دی گئی جب محاکمہ کے قانونی اصول میں موجود تمام قانونی کاروائیاں کر لی گئیں اور عدالت کی طرف سے منظوری بھی مل گئی۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ ان پانچ افراد نے بہت ہی گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا تھا انہوں نے غیر محرم عورتوں کے ساتھ وحشیانہ حرکتیں کی تھیں۔

اتوار  6 جمادی الثانی 1438 ہجری – 5 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13977}