حماس کی طرف سے1967 کی سرحدوں کو قبول کرنے کا ارادہ

رام اللہ: ؛کفاح زبون "الشرق الاوسط” کو اس بات کا علم ہوا ہے کہ حماس اسرائیل کو ایک ملک کی حیثیت سے مانے بغیر سنہ 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک فلسطینی حکومت کے قیام کے سلسلہ میں اتفاق کرنے کا قصد کر رہا ہے اور آئندہ ماہ تحریک کی […]

حماس کی طرف سے1967  کی سرحدوں کو قبول کرنے کا ارادہ
2

رام اللہ: ؛کفاح زبون

"الشرق الاوسط” کو اس بات کا علم ہوا ہے کہ حماس اسرائیل کو ایک ملک کی حیثیت سے مانے بغیر سنہ 1967  کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک فلسطینی حکومت کے قیام کے سلسلہ میں اتفاق کرنے کا قصد کر رہا ہے اور آئندہ ماہ تحریک کی سیاسی دفتر اور مجلس شوری کے انتخاب کے بعد دستاویز کا اعلان کیا جائے گا۔

حماس کے ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا ہے کہ دستاویز میں اس بات کا بھی اعلان ہے کہ تحریک کا کسی خارجی پارٹی یا جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوگا اور اس میں اشارہ جماعت الاخوان المسلمون کی طرف ہے جس کے سلسلہ میں مصر کا مطالبہ ہے کہ تحریک ان سے قطع تعلق کر لے۔

ذرائع نے واضح کیا ہے کہ سیاسی، دعوتی اور فوجی سطح پر تحریک کے تمام اہم اداروں نے اس دستاویز کی تیاری میں شرکت کی ہے اور دوحہ میں خالد مشعل، اسماعیل ہنیئہ اور موسی ابو مرزوق جیسے تحریک کے سیاسی دفتر کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے دوران اس میں ترمیمات بھی کی گئیں ہیں اور اب انتخاب کے بعد نئی ترتیب کے ساتھ دفتر اور مجلس شوری کے ذریعہ لئے جانے والے آخری فیصلہ کا انتظار ہے۔

بدھ 9 جمادی الثانی 1438ہجری – 8 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13980}