مخالف جماعتوں کی طرف سے اقوام متحدہ کی نگرانی میں "آستانہ3” کا مطالبہ

اﻧﻘﺮة: ﺳﻌﻴﺪ ﻋﺒﺪ اﻟﺮازق کل شام کی مخالف جماعتوں نے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ قزاقستان کی دار الحکومت آستانہ میں ان کے اور بشار کی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کا تیسرا مرحلہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں منعقد کیا جائے۔ مخالف جماعتوں نے آستانہ اجلاسوں کے 2245 نمبر […]

مخالف جماعتوں کی طرف سے اقوام متحدہ کی نگرانی میں "آستانہ3” کا مطالبہ
3

اﻧﻘﺮة: ﺳﻌﻴﺪ ﻋﺒﺪ اﻟﺮازق

کل شام کی مخالف جماعتوں نے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ قزاقستان کی دار الحکومت آستانہ میں ان کے اور بشار کی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کا تیسرا مرحلہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں منعقد کیا جائے۔ مخالف جماعتوں نے آستانہ اجلاسوں کے 2245  نمبر فیصلہ کی بنیادی امور کا مطالبہ کرنے میں اس بات کو حوالہ بنایا ہے کہ "آستانہ4” میں اقوام متحدہ کے سفیر اسٹیفن ڈی میسٹورا نہیں تھے۔

اسی درمیان "آستانہ3” کی تیاری میں روس نے دمشق کے مشرقی غوطہ میں فائر بندی کے سلسلہ میں اتفاق کیا ہے جس کا آغاز کل ہو چکا ہے اور روسی فوج نے 20  مارچ تک فائر بندی کے قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔

اس امر سے متعلق کل امریکہ، روس اور ترکی کے ذمہ داران ترکی شہر انتاکیہ میں شام اور عراق کے نئے مسائل، رقہ کی کاروائی اور داعش کے خلاف فوجی کاروائیوں کو ترتیب دینے کے سلسلہ میں غور وفکر کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔  ملاقات کی معلومات کو ظاہر نہ کرتے ہوئے ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ترکی کے اتحادیوں نے کرد پپلز تحفظ پوائنٹس کو شام میں داعش کے خلاف جنگ میں شریک کیا ہے۔

بدھ 9 جمادی الثانی 1438ہجری – 8 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13980}