ایران کو شام اور عراق میں 1200 افراد کی ہلاکت کا صدمہ

لندن: عادل سالمی کل ایک ایرانی ذمہ دار نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ شام اور عراق میں اب تک ہونے والے ایران کے ہلاک شدگان کی تعداد 1200 ہزار ہو چکی ہے۔ ایران کے شہید ادارہ کے صدر محمد علی شہیدی نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں […]

ایران کو شام اور عراق میں 1200  افراد کی ہلاکت کا صدمہ
4

لندن: عادل سالمی

کل ایک ایرانی ذمہ دار نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ شام اور عراق میں اب تک ہونے والے ایران کے ہلاک شدگان کی تعداد 1200 ہزار ہو چکی ہے۔ ایران کے شہید ادارہ کے صدر محمد علی شہیدی نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں چھ سالوں کی مداخلت کی مدت میں قبروں کی حمایت کے نام پر ایرانی فوجیوں کے ہلاک شدگان کی تعداد 1200 ہو چکی ہے۔ اس بات کا اعلان نئے اعداد وشمار کے مطابق ایک ایرانی ذمہ دار نے کیا ہے اور شہیدی نے ہلاک شدگان کے سلسلہ میں تفاصیل کا تذکرہ نہیں کیا ہے کہ ان کی قومیت کیا ہے اور یہ اعداد وشمار صرف ایرانی ہلاک شدگان پر مشتمل ہے یا ایران میں جمع ہونے والے مختلف ملکوں کے شیعی میلیشیاں پر بھی مشتمل ہے۔

گزشتہ ہفتہ آبنائے ہرمز میں ہونے والے دو الگ الگ حادثہ کے بعد امریکی وزارت دفاع کی طرف سے ایرانی بحریہ کے غیر پیشہ وارانہ روے پر تنقید کرنے کے بعد امریکی مرکزی حکومت کے ترجمان نے "الشرق الاوسط” سے کہا ہے کہ ہفتہ کے دن کا حادثہ 2017  کے دوران امریکی اور ایرانی کشتیوں کے درمیان ہونے والا یہ چھٹا حادثہ ہے۔

بدھ 9 جمادی الثانی 1438ہجری – 8 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13980}