داعش کے خلاف جنگ کرنے کے لئے واشنگٹن میں بین الاقوامی اجلاس

لندن: نجلاء حبریری کل امریکی وزارت خارجہ نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ اس ماہ کی 22 تاریخ کو "تنظیم داعش” کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں ارکان 46 ملکوں کی وزارتی اجلاس منعقد کرنے جا رہی ہے اور اس اجلاس کا مقصد دہشت گردوں کو شکشت […]

داعش کے خلاف جنگ کرنے کے لئے واشنگٹن میں بین الاقوامی اجلاس
1

لندن: نجلاء حبریری

کل امریکی وزارت خارجہ نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ اس ماہ کی 22  تاریخ کو "تنظیم داعش” کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں ارکان 46 ملکوں کی وزارتی اجلاس منعقد کرنے جا رہی ہے اور اس اجلاس کا مقصد دہشت گردوں کو شکشت دینے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔

ایک طرف اجلاس میں مذاکرات کی صدارت وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون کریں گے جبکہ دوسری طرف اتحاد فورسز عراق کے شمال میں واقع موصل شہر میں تنظیم داعش کے خلاف بر سر پیکار ہیں اور تیسری طرف اتحاد فورسز نے شام میں داعش کے قلعہ "رقہ” میں ان کی زندگی تنگ کر دی ہے۔

اسی سلسلہ میں امریکی ذمہ داروں نے "روئٹرز” ایجنسی کو کل اس بات کی اطلاع دی ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کویت میں ایک ہزار امریکی فوج کے سلسلہ میں غور وفکر کر رہی ہے اور کویت میں یہ امریکی فوج عراق اور شام میں حالات دگرگوں ہونے کی صورت میں تنظیم داعش کے خلاف جنگ کے لئے احتیاطی طاقت سمجھی جائیں گی۔

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان اریک باہون نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ فون پر گفتگو کے دوران کہا ہے کہ فوج کو کویت بھیجنے کے سلسلہ میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے لیکن ہم اس سلسلہ میں تمام پہلؤوں پر بہت اچھی طرح غور وفکر کر رہے ہیں۔ باہون نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ داعش کی شکشت کا سب سے بہترین طریقہ زمیں پر ہمارے اتحادی ممالک ہیں۔

جمعہ 11 جمادی الثانی 1438ہجری – 10 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13982}