یمن کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے لندن میں پانچواں اجلاس
لندن: بدر قحطانی اقوام متحدہ کے سفیر کے ترجمان شربل راجی نے "الشرق الاوسط” کو اطلاع دی ہے کہ آئندہ پیر کو پانچ ملکوں کی وزارت خارجہ اقوام متحدہ کے سفیر کی آخری ملاقاتوں میں ہوئی گفتگو کی روشنی میں یمن کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے پیش آمدہ نئے […]

لندن: بدر قحطانی
اقوام متحدہ کے سفیر کے ترجمان شربل راجی نے "الشرق الاوسط” کو اطلاع دی ہے کہ آئندہ پیر کو پانچ ملکوں کی وزارت خارجہ اقوام متحدہ کے سفیر کی آخری ملاقاتوں میں ہوئی گفتگو کی روشنی میں یمن کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے پیش آمدہ نئے مسائل کے سلسلہ میں غور وفکر کریں گی۔ اس اجلاس میں یمن کے مسئلہ سے متعلق سعودی، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ جیسے چار ملکوں کے وزراء شرکت کریں گے اور ان کے علاوہ سلطنت عمان کی بھی شرکت ہوگی کیونکہ اس سے قبل دو اخیر اجلاس میں اس کی بھی شرکت ہوئی تھی۔
کل ولد الشیخ نے سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک اجلاس میں ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے یمن کے مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں گفتگو کی اور خلیج تعاون کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر عبد اللطیت زیانی سے بھی ملاقات کی۔ خلیج تعاون کونسل میں مذاکرات اور سیاسی امور کے اسسٹنٹ جنرل سکریٹری ڈاکٹر ﻋﺒﺪ اﻟﻌﺰﻳﺰ عویشق نے دوسرے اجلاس میں کہا کہ اس مسئلہ سے متعلق اقوام متحدہ کی کوششوں کی آخری پیش رفت کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے "الشرق الاوسط” کو مزید کہا کہ ہم نے دو ناحیوں سے غور وفکر کیا ہے ایک تو یہ ہے کہ ہم فائر بندی کے سلسلہ میں معاہدہ کرلیں اور دوسرا یہ ہے کہ ہم اقوام متحدہ کے 2216 نمبر فیصلہ کے مطابق سیاسی اور سیکورٹی معاہدہ کرلیں اور اخیر میں انہوں نے پر زور انداز میں کہا کہ خلیج اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہتا رہے گا۔
جمعہ 11 جمادی الثانی 1438ہجری – 10 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13982}