سیناء میں ایک بڑے آفیسر کا قتل
قاہرہ: ولید عبد الرحمن مسلح افراد نے گورنریٹ شمال سیناء کی دار الحکومت عریش شہر میں بم دھماکہ کے ذریعہ ایک پولیس آفیسر کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسی درمیان مصری فوج نے اعلان کیا ہے کہ تکفیری جماعت کے ایک فرد کو پولس فورس کے راستہ میں دھماکہ خیز مادہ […]

قاہرہ: ولید عبد الرحمن
مسلح افراد نے گورنریٹ شمال سیناء کی دار الحکومت عریش شہر میں بم دھماکہ کے ذریعہ ایک پولیس آفیسر کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسی درمیان مصری فوج نے اعلان کیا ہے کہ تکفیری جماعت کے ایک فرد کو پولس فورس کے راستہ میں دھماکہ خیز مادہ نصب کرنے اور دو بکتر بند گاڑی کو اڑا دینے کی کوشش کرنے کے درمیان ہلاک کر دیا گیا ہے۔
اسی سلسلہ میں ایک عدالتی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کل اسکندریہ کی فوجداری عدالت نے اس سال کے شروع میں اسی شہر میں ایک شراب فروخت کرنے والے قبطی شخص کی قتل کی پاداش میں ایک شخص کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے گزشتہ ماہ 5 فروری کو 50 سالہ عادل ابو النور السید کے اوراق کو اس کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ صادر کرنے سے قبل مفتی کی رائے لینے کے لئے ان کی طرف محول کیا ہے جیسا کہ مصر میں فوجداری کاروائیوں کے سلسلہ میں ایک معمول چلا آرہا ہے۔
جمعہ 11 جمادی الثانی 1438ہجری – 10 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13982}