امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے فلسطین کے صدر محمود عباس کو واشنگٹن کی دعوت

رام اللہ: کفاح زبون امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اپنے درمیان تعلقات بنانے کے انتظار کی ایک مدت کے بعد واشنگٹن مدعو کیا ہے اور امریکی صدر کا زمام حکومت سنبھالے کے بعد فلسطینی صدر کے ساتھ یہ پہلی گفتگو اور ملاقات ہوگی۔ […]

2

رام اللہ: کفاح زبون

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اپنے درمیان تعلقات بنانے کے انتظار کی ایک مدت کے بعد واشنگٹن مدعو کیا ہے اور امریکی صدر کا زمام حکومت سنبھالے کے بعد فلسطینی صدر کے ساتھ یہ پہلی گفتگو اور ملاقات ہوگی۔

فلسطینی صدارت کے سرکاری ترجمان نبیل ابو ردینہ نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے سیاسی کاروائی کو از سر نو شروع کرنے کے سلسلہ میں گفتگو کرنے کے لئے صدر عباس کو وائٹ ہاؤس کی زیارت کے لئے سرکاری دعوت دی ہے اور انہوں پر زور انداز میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ فلسطین اور اسرائیل کی عوام کے درمیان حقیقی امن وسلامتی کی کاروائی کی پابندی کریں گے۔ ابو ردینہ نے مزید کہا کہ عباس نے ٹرمپ کو  باخبر کرایا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے مسئلہ کے حل کے مطابق علاقہ میں امن وسلامتی قائم کرنے کے لئے ان کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

دوسری طرف غزہ کے باخبر فلسطینی ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو اطلاع دی ہے کہ تحریک حماس ایک حکومتی ادارہ کے قیام کے ذریعہ غزہ پٹی کی حکومت کو باضبطہ انتظامیہ کی طرف تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہفتہ  12 جمادی الثانی 1438ہجری – 11 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13983}