مشرق وسطی کے 14 ملکوں میں پاسداران انقلاب کا تخریب کاری پر مبنی کردار
لندن: "الشرق الاوسط” برسلز میں واقع حقوق انسان کی دو تنظیموں کے یورپی ماہرین نے پاسداران انقلاب پر مشرق وسطی کے 14 ملکوں میں تخریب کاری پر مبنی کردار ادا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ عراق کی آزادی کے لئے یورپی یونین کی طرف سے نشر کردہ […]

لندن: "الشرق الاوسط”
برسلز میں واقع حقوق انسان کی دو تنظیموں کے یورپی ماہرین نے پاسداران انقلاب پر مشرق وسطی کے 14 ملکوں میں تخریب کاری پر مبنی کردار ادا کرنے کا الزام لگایا ہے۔
عراق کی آزادی کے لئے یورپی یونین کی طرف سے نشر کردہ رپورٹ میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب عراق، شام، یمن اور لبنان جیسے مشرق وسطی کے چار ملکوں میں مخفی طور پر قبضہ جمانے اور ان کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کے سلسلہ میں براہ راست ملوث ہیں اور ان کے اس دائرہ میں ان ملکوں کے علاوہ فلسطین، بحرین، مصر اور اردن بھی ہے جیسا کہ اس نے اسلحے اور دھماکہ خیز مادے مشرق وسطی کے تمام 14 ملکوں کی طرف پارسل کیا ہے۔
ہفتہ 12 جمادی الثانی 1438ہجری – 11 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13983}