جنرل کیمیٹ: ایران کی طرف سے اپنی تکلیف دہ اثر ورسوخ کو وسیع کرنے کی کوشش

لندن: ہدی حسینی امریکہ کے ممتاز جنرل مارک کیمٹ نے ایران پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ علاقہ میں اپنے تکلیف دہ اثر ورسوخ کو وسیع کرنے کی کوشش میں مسلسل لگا ہوا ہے۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ خلیجی ممالک میں ایرانی اثر […]

جنرل کیمیٹ: ایران کی طرف سے اپنی تکلیف دہ اثر ورسوخ کو وسیع کرنے کی کوشش
2

لندن: ہدی حسینی

امریکہ کے ممتاز جنرل مارک کیمٹ نے ایران پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ علاقہ میں اپنے تکلیف دہ اثر ورسوخ کو وسیع کرنے کی کوشش میں مسلسل لگا ہوا ہے۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ خلیجی ممالک میں ایرانی اثر کی خطرناکی کو سمجھ رہے ہیں اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ علاقہ میں بے چینی شیعیت کے چاند سے نہیں ہے بلکہ ان کے گھیراؤ سے ہے۔

کیمٹ نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے واشنگٹن کی طرف سے ایران کے لئے اسٹریٹجک سطح پر اس کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے لئے رکھے گئے ریڈ کراس کے سلسلہ میں سخت انداز میں دھمکی دی ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس میں کوئی بعید نہیں ہے کہ واشنگٹن خلیج میں اپنے بحری بیڑوں اور فورسز کو اپنی دفاع کرنے کی اجازت دے دے۔ اس مناسبت سے یہ بات یاد رہے کہ کیمٹ سابق وزیر دفاع ڈونالڈ رامس فیلڈ اور روبڑٹ گیٹس اور سابق خاتون وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں اور کونڈولیزا مشرق وسطی سے متعلق سیکورٹی، سیاسی اور فوجی امور کی ذمہ دار تھیں۔

اتوار 13 جمادی الثانی 1438ہجری – 12مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13984}