ترک ذمہ داروں کے لئے ہالینڈ کا دروازہ بند

انقرہ: سعید عبد الرازق ہالینڈ نے سیاسی مقاصد کے لئے سفر کرنے والے ترک ذمہ داروں کے لئے اپنا دروازہ بند کر دیا ہے اور اس پابندی کا آغاز ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو کے جہاز کو اترنے کی اجازت نہ دیکر کیا ہے۔ اسی طرح اس نے عائلی […]

ترک ذمہ داروں کے لئے ہالینڈ کا دروازہ بند
3

انقرہ: سعید عبد الرازق

ہالینڈ نے سیاسی مقاصد کے لئے سفر کرنے والے ترک ذمہ داروں کے لئے اپنا دروازہ بند کر دیا ہے اور اس پابندی کا آغاز ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو کے جہاز کو اترنے کی اجازت نہ دیکر کیا ہے۔ اسی طرح اس نے عائلی امور کی ترک خاتون وزیر کو شہر روٹرڈام میں داخل ہونے سے اس وقت منع کر دیا جب انہوں نے زمینی راستہ سے وہاں داخل ہونے کی کوشش کی۔

یہ بات طے تھی کہ جاویش اوغلو اور عائلی امور کی ترک خاتون وزیر روٹرڈام میں ترک شہریوں کی ایک اجلاس میں حاضر ہونگے اور صدارتی نظام کی مفاد میں مثبت طور پر ووٹ ڈالنے کے لئے ووٹروں کو جمع کریں گے تاکہ ان سے آئندہ 16 اپریل کو ترکی کے دستور میں ترمیم کے لئے صواب رائے حاصل کیا جا سکے۔

ترکی وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ انقرہ نے ان کاروائیوں کے جواب میں پابندی لگانے کا اشارہ کیا ہے جبکہ ترکی صدر رجب طیب اردگان نے ہالینڈ کی حکومت پر زبردست حملہ کرتے ہوئے اس کی ان کاروائیوں کو فاشزم اور اشتراکیت سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا ملک بھی اس معاملہ کے خلاف سخت قدم اٹھائے گا اور ترکی میں ہالینڈ کے سیاسی اور سفارتی ذمہ داروں کو داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ کیسے آج کے بعد آپ کے جہاز ترکی میں لینڈ کریں گے۔ کچھ مدت کے بعد ترکی حکومت نے انقرہ اور استنبول میں ہالینڈ کے سفارت خانہ اور قونصل خانہ کو بند کردیا ہے اور یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ ترکی میں ہالینڈ کے سفیر ابھی باہر تھے اب ترکی کا کہنا ہے کہ ان کو اب واپس آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اتوار 13 جمادی الثانی 1438 ہجری – 12مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13984}