سعودی اور جاپان کے تعلقات کو مستحکم کرنے والے اقتصادی معاہدے
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا جاپان کے شہنشاہ اکیہیٹو کی طرف سے اعزاز ریاض: شجاع بقمی کل جاپان کے شہنشاہ اکیہیٹو نے دار الحکومت ٹوکیو میں واقع اپنے محل میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں گلدستہ کی […]
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا جاپان کے شہنشاہ اکیہیٹو کی طرف سے اعزاز

ریاض: شجاع بقمی
کل جاپان کے شہنشاہ اکیہیٹو نے دار الحکومت ٹوکیو میں واقع اپنے محل میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں گلدستہ کی شکل میں چاپان کا اعلی تمغہ ہدیہ کے طور پر پیش کیا۔ اسی طرح انہوں خاص طور پر اپنے مہمان کے لئے دوپہر کے کھانہ کا انتظام کیا۔ خادم حرمین شریفین نے چاپان کے دورہ اور شہنشاہ سے ملاقات کے وجہ سے اپنی بے انتہاء خوشی کا اظہار کیا۔
خادم حرمین شریفین کے اس دورہ کی مناسبت سے ہونے والے نئے معاہدہ کی وجہ چاپان اور سعودی کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں کیونکہ گاڑی بنانے والی جاپان کی "ٹویوٹو” کمپنی کے ساتھ صنعتی حلقے کی ترقی کے لئے سعودی قومی برنامج کا انعقاد ہوا ہے۔ اسی طرح” ٹویوٹو” گاڑی اور اس کے پارٹس کی صنعت کے لئے سعودی میں پہلی کمپنی کی بنیاد رکھی جائے گی۔ اسی طرح سعودی اسٹاک اکسچینج کمپنی نے چاپان اسٹاک اکسچینج کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد معلومات وتجربات کے تبادلہ، دونوں ملکوں کے اسٹاک اکسچینج کو ترقی دینے کے لئے مل جل کر کام کرنے اور مشترکہ اسٹریٹجک بنانے کے ذریعہ دونوں ملکوں کے مشترکہ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔
بدھ 16 جمادی الثانی 1438ہجری – 15مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13987}