وائٹ ہاؤس میں امریکی اور سعودی مذاکرات
واشنگٹن: ہبہ قدسی کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی کے ولی ولی عہد شہزاہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان وائٹ ہاؤس کے تاریخی عائلی کمرے میں دوپہر کے کھانے وقت بند اور طویل گفتگو ہوئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ذرائع […]

واشنگٹن: ہبہ قدسی
کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی کے ولی ولی عہد شہزاہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان وائٹ ہاؤس کے تاریخی عائلی کمرے میں دوپہر کے کھانے وقت بند اور طویل گفتگو ہوئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گفتگو کے دوران عراق، لبنان، یمن، شام میں سے ہر ایک کے سیاسی حالات اور دو طرفہ تعلقات، داعش کے خلاف جنگ کرنے کے لئے بین الاقوامی معاہدہ اور شام میں پناہ گزینوں کے لئے پر امن علاقے کے قیام کے سلسلہ میں امریکی انتظامیہ کی پالیسی موضوع بحث رہی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ دورہ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ پہلے خلیجی اور دوسرے عربی ذمہ دار ہیں جنہوں نے صدر کے زمام حکومت سنبھالنے کے بعد ان سے ملاقات کی ہے۔
ایرانی فائل کے سلسلہ میں امریکی انتظامیہ نے سعودی کے موقف اور دوسرے ممالک کے معاملات میں تہران کی مداخلت اور علاقہ میں ایرانی رویے کے خلاف طاقت وقوت کے ساتھ کھڑے ہونے کو سراہا ہے اور اس ملاقات میں علاقہ کے سلسلہ میں مختلف موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔ دونوں ملکوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں مملکت بحرین، مصر اور سوڈان کے پیش آمدہ مسائل میں ان کی مدد کریں گے۔
بدھ 16 جمادی الثانی 1438ہجری – 15مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13987}