چین کے وزیر خارجہ: ہمارا ملک مشرق وسطی کے ملکوں کا بہت بڑا شریک ہے

ریاض: فتح الرحمن یوسف چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پر زور انداز میں کہا ہے کہ خام حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی بجین کی زیارت بین الاقوامی سوسائٹی اور مشرق وسطی کےممالک کے لئے مثبت پیغام ہے اور اس زیارت سے یہ بات بھی واضح ہو […]

چین کے وزیر خارجہ: ہمارا ملک مشرق وسطی کے ملکوں کا بہت بڑا شریک ہے
3

ریاض: فتح الرحمن یوسف

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پر زور انداز میں کہا ہے کہ خام حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی بجین کی زیارت بین الاقوامی سوسائٹی اور مشرق وسطی کےممالک کے لئے مثبت پیغام ہے اور اس زیارت سے یہ بات بھی واضح ہو جاتی ہے کہ بجین اور ریاض دونوں اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے، ترقیاتی تعلقات کو آگے بڑھانے اور علاقائی امن کی بحالی کے خواہش مند ہیں۔

چین کے وزیر نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کے دوران کہا کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کی چین کی زیارت کی وجہ سے دونوں ملکوں کے ترقیاتی اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ ملے گا اور "بیلٹ اور روڈ” کے دائرہ میں آپس میں تعاون کا مزاج بھی برقرار رہے گا۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ریاض علاقہ میں ترقی، استقرار واستحکام اور امن وسلامتی کی حفاظت اور اس کو مضبوط کر نے کے سلسلہ میں بہت ہی اہم اور مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ یی نے یہ بھی واضح کیا کہ چین کے سفارتی میپ میں مشرق وسطی کی بہت اہمیت ہے اور اس کی دلیل یہ پیش کی ہے کہ ان کا ملک مشرق وسطی کے دس ملکوں میں بہت بڑا تجارتی شریک ہے اور چین میں تیل کی نصف سے زائر بر آمد مشرق وسطی سے ہے۔

بدھ 16 جمادی الثانی 1438ہجری – 15مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13987}