ٹرمپ اور عبادی کے درمیان تنظیم داعش موضوع گفتگو
واشنگٹن: ہبہ قدسی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور عراق کے وزیر اعظم حیدر عبادی دونوں رہنماؤں نے کل شام واشنگٹن میں اپنی ملاقات کے دوران داعش کے خلاف موصل میں ہونے والی کاروائیوں کے سلسلہ میں گفتگو کی ہے۔ ٹرمپ اور عبادی دونوں رہنماؤں نے آپس میں […]

واشنگٹن: ہبہ قدسی
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور عراق کے وزیر اعظم حیدر عبادی دونوں رہنماؤں نے کل شام واشنگٹن میں اپنی ملاقات کے دوران داعش کے خلاف موصل میں ہونے والی کاروائیوں کے سلسلہ میں گفتگو کی ہے۔
ٹرمپ اور عبادی دونوں رہنماؤں نے آپس میں ایک بند اجلاس منعقد کیا جس میں امریکی نائب صدر مائک بنس کی بھی شرکت ہوئی اور یہ اجلاس وائٹ ہاؤس کے مغربی ونگ میں دو گھنٹہ تک جاری رہا۔ امریکی صدارت کے ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو اطلاع دی ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس پہلی ملاقات کا مقصد دہشت گردی کے خاتمہ اور عراق میں تنظیم داعش کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کے سلسلہ میں گفتگو کرنی تھی۔
اس سہ رکنی ملاقات کے بعد ٹرمپ عبادی اور بنس کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں عراق کے وزیر دفاع عرفان حیالی، وزیر پٹرول جبار لعیبی، وزیر خارجہ ابراہیم جعفری اور امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون، وزیر دفاع جیم مائٹس، وزیر تجارت ولبر روس، صدر کے مشیر کاریڑ کوشنر اور قومیی سلامتی کے مشیر ہربرٹ ماکماسٹرکی شرکت ہوئی اور اس میٹنگ میں مختلف مسئلوں پر گفتگو ہوئی جبکہ ان مسئلوں میں سب سے نمایاں موصل میں فوجی کاروائیوں کا مسئلہ ہے۔
منگل 22 جمادی الثانی 1438ہجری – 21 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13993}