خامنئی کا روحانی کی حکومت پر اپنی توقعات پوری نہ کرنے کا الزام

لندن: عادل سالمی کل ایرانی رہنماء علی خامنئی نے گزشتہ سال اقتصادی توقعات کو پورا نہ کرنے کے سلسلہ میں موجودہ حکومت کی ناکامی پر تنقید کی ہے۔ اسی طرح انہوں نے بے روزگاری اور سماجی خطرات کے اضافہ کے سلسلہ میں اپنی خدشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ […]

خامنئی کا روحانی کی حکومت پر اپنی توقعات پوری نہ کرنے کا الزام
33

لندن: عادل سالمی

کل ایرانی رہنماء علی خامنئی نے گزشتہ سال اقتصادی توقعات کو پورا نہ کرنے کے سلسلہ میں موجودہ حکومت کی ناکامی پر تنقید کی ہے۔ اسی طرح انہوں نے بے روزگاری اور سماجی خطرات کے اضافہ کے سلسلہ میں اپنی خدشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

کل فارسی نئے سال کی مناسبت سے خامنئی نے اپنی باتوں کے دوران ترقی یافتہ معیشت، پیداوار اور کام کے مواقع فراہم کئے جانے کے سلسلہ میں اپنی آواز بلند کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں اس بات کا احساس ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کا ملک اور یہاں کے باشندے اقتصادی مسائل سے دو چار ہون گے۔

اس کا جواب دیتے ہوئے صدر حسن روحانی نے اپنی حکومت کی دفاع میں کہا ہے کہ ان کی حکومت اقتصای ذمہ داریوں کو اچھے انداز میں ادا کر رہی ہے اور ان کی حکومت ہی نے افراط زر کی شرح پر کنٹرول کرنے اور زرعی صورت حال اور اس کی پیداوار کو بہتر بنانے کے سلسلہ کامیابیاں حاصل کی ہے اور ایسا گزشتہ 25   سالوں میں کبھی نہیں ہوا ہے۔

منگل 22 جمادی الثانی 1438ہجری – 21 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13993}