سیسی اور عباس کے مابین: ٹرمپ کے ساتھ ہماری گفتگو کا موضوع فلسطینی حکومت
قاہرہ: محمد عبدہ حسنین کل قاہرہ میں مصری صدر عبد الفتاح سیسی نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے دوران پر زور انداز میں کہا ہے کہ آئندہ ماہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ان کی گفتگو کا موضوع فلسطینی حکومت ہے۔ […]

قاہرہ: محمد عبدہ حسنین
کل قاہرہ میں مصری صدر عبد الفتاح سیسی نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے دوران پر زور انداز میں کہا ہے کہ آئندہ ماہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ان کی گفتگو کا موضوع فلسطینی حکومت ہے۔
سیسی نے پرزور انداز میں کہا کہ مصر کی ہمیشہ کوشش یہی رہے گی کہ ہمیشہ قائم رہنے والی امن وسلامتی اور عدل وانصاف پر مبنی حل تلاش کیا جائے جس کی وجہ سے 4 جون 1967 کی بنیاد پر مستقل فلسطینی حکومت کا قیام عمل میں آئے اور اس کی دار الحکومت مشرقی بیت المقدس قرار پائے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ امن وسلامتی پر مبنی عرب موقف کی وحدت بنیای طور پر اسی بات میں مضمر ہے کہ عدل وانصاف پر مبنی ایک ایسا حل تلاش کیا جائے جس میں فلسطینی مسئلہ بھی شامل حال ہو۔
کل سیسی نے عباس کے ساتھ قاہرہ کے صدارتی محل میں ایک میٹنگ منعقد کی تھی جس میں ان دونوں نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں انسانی، اقتصادی اور سیکورٹی حالات کے سلسلہ میں گفتگو کی اور امن وسلامتی قائم کرنے کے سلسلہ میں لوگوں کے درمیان پائے جانے والے افکار ورجحانات کا بھی جائزہ لیا۔
منگل 22 جمادی الثانی 1438ہجری – 21 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13993}