ابو الغیط: فلسطینی مسئلہ کے حل کا ایک نیا لائحۂ عمل

قاہرہ: سوسن ابو حسین عرب لیگ یونیورسٹی کی جنرل سیکریٹری احمد ابو الغیط نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی حکومت اپنے مسئلہ کے حل کرنے کے لیے اس ماہ کے اختتام پر عمان چوٹی کانفرنس میں ایک نیا لائحۂ عمل پیش کرے گی جس میں مسئلہ کو حل […]

ابو الغیط: فلسطینی مسئلہ کے حل کا ایک نیا لائحۂ عمل
22

قاہرہ: سوسن ابو حسین

عرب لیگ یونیورسٹی کی جنرل سیکریٹری احمد ابو الغیط نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی حکومت اپنے مسئلہ کے حل کرنے کے لیے اس ماہ کے اختتام پر عمان چوٹی کانفرنس میں ایک نیا لائحۂ عمل پیش کرے گی جس میں مسئلہ کو حل کرنے کے لیے بعض افکار وخیالات کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے لیکن یہ اس بات پر منحصر ہے کہ مصری صدر عبد الفتاح السیسی چوٹی کانفرنس کے اختتام کے چند دنوں کے بعد واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران عرب نقطۂ نظر کو پیش کریں۔

ابو الغیط نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کے درمیان اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ چوٹی کانفرنس میں فلسطینی مسئلہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جائے گی اور انہوں نے پر زور انداز میں کہا ہے کہ عرب لیگ میں شام کی سیٹ اس انتقالی حکومت کی ہوگی جس پر جنیوا مذاکرات میں اتفاق کیا جائے گا۔ اسی طرح انہوں نے نیک شگونی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کے درمیان اب ماحول درست ہو جائے گا کیونکہ ممالک اور رہنماؤں کے درمیان رکاوٹ پیدا کرنے والے ہر مسئلہ کو حل کرنے کی خواہش موجود ہے۔

بدھ 23 جمادی الثانی 1438ہجری – 2 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13994}