ولید فارس: ٹرمپ کی طرف سے امن وسلامتی قائم کرنے کی خواہش
لندن: ہدی حسینی مشرق وسطی کے امور کے سلسلہ میں امریکہ میں لبنان کے اکیڈمک اور امریکی صدر کے سابق مشیر ولید فارس نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ٹرمپ اسرائیل اور فلسطین کی عوام کے مابین امن وسلامتی قائم کرنے کے سلسلہ میں ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں […]

لندن: ہدی حسینی
مشرق وسطی کے امور کے سلسلہ میں امریکہ میں لبنان کے اکیڈمک اور امریکی صدر کے سابق مشیر ولید فارس نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ٹرمپ اسرائیل اور فلسطین کی عوام کے مابین امن وسلامتی قائم کرنے کے سلسلہ میں ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وائٹ ہاؤس کو اس فائل کے سلسلہ میں بہت زیادہ توقع ہے۔
فارس نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ سال ان کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران امن وسلامتی کے ساتھ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پائی جانے والی کشمکش کو ختم کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور انہوں نے ان کی بات بھی نقل کی ہے کہ "ہم چاہتے ہیں ہے کہ ہماری مدد کرنے میں اعتدال پسند عرب کا کردار ہو” یعنی وہ اعتدال پسند فلسطین کو گلے لگائیں اور یہ بہت اہم معاملہ ہے اور میں اس سلسلہ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔
بدھ 23 جمادی الثانی 1438ہجری – 2 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13994}