ٹرمپ کی طرف سے عبادی کو ایران کے خطرہ سے آگاہ رہنے کی تنبیہ

واشنگٹن: ہبہ قدسی پرسو شام وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور عراقی وزیر اعظم حیدر عبادی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقہ کے استقرار واستحکام کے سلسلہ میں ایرانی دھمکی بھی موضوع گفتگو تھی۔ وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ […]

ٹرمپ کی طرف سے عبادی کو ایران کے خطرہ سے آگاہ رہنے کی تنبیہ
55

واشنگٹن: ہبہ قدسی

پرسو شام وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور عراقی وزیر اعظم حیدر عبادی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقہ کے استقرار واستحکام کے سلسلہ میں ایرانی دھمکی بھی موضوع گفتگو تھی۔

وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے عراقی وزیر اعظم کے ساتھ ایران کی طرف سے پورے علاقہ کو لاحق ہونے والے خطرہ کے سلسلہ میں گفتگو کی ہے۔

اسی سلسلہ میں عراق کی سیاسی اور سیکورٹی امور کے محقق ہشام ہاشمی نے عبادی کے ساتھ جانے والے وفد کے ذرائع سے نقل کیا ہے کہ امریکی فریق نے عبادی کے ساتھ "الحسد الشعبی” کے اندر ایران کے ان اتحادیوں کے سلسلہ میں بھی گفتگو کی ہے جو فقیہ کی ولایت پر ایمان رکھتے ہیں اور ہاشمی نے "الشرق الاوسط” سے کہا ہے کہ امریکی فریق نے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ ان لوگوں کو الحشد کی سرکاری انتظامیہ سے دور کیا جائے اور ان کے پاس سے بھاری اسلحے ضبط کر لئے جائیں اور عراقی امن وسلامتی کے دائرہ میں ان کو نہ رکھا جائے۔

بدھ 23 جمادی الثانی 1438ہجری – 2 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13994}