داعش کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس: بغدادی کا قتل وقت کی ضرورت
واشنگٹن : ہبہ قدسی امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون نے پر زور انداز میں کہا ہے کہ داعش کے لیڈر ابو بکر البغدادی کا قتل کرنا وقت کی ضرورت ہے اور مشرق وسطی کے علاقے میں دہشت گرد تنظیم کی شکشت ہی ریاستہائے متحدہ امریکہ کا پہلا مقصد ہے۔ […]

واشنگٹن : ہبہ قدسی
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون نے پر زور انداز میں کہا ہے کہ داعش کے لیڈر ابو بکر البغدادی کا قتل کرنا وقت کی ضرورت ہے اور مشرق وسطی کے علاقے میں دہشت گرد تنظیم کی شکشت ہی ریاستہائے متحدہ امریکہ کا پہلا مقصد ہے۔
کل ٹیلرسون نے واشنگٹن میں منعقدہ اتحاد کی بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی پروگرام میں کہا کہ ابو بکر بغدادی کے وہ تمام معاونین جو پیرس اور پروکسل میں کیے جانے والے حملوں کے ماسٹر مائنڈ تھے تقریبا ان سب کو قتل کر دیا گیا ہے اور اب بغدادی کا بھی وہی انجام ہونا چاہیے جو ان لوگوں کا ہوا ہے کیونکہ یہی وقت کی ضرورت ہے۔
امریکی وزارت دفاع نے اسی ماہ میں پر زور انداز میں کہا ہے کہ بغدادی نے موصل شہر سے فرار اختیار کر کے عراق کے ریگستانی علاقوں میں پناہ گزیں تھا۔ ٹیلرسون نےمزید کہا کہ ریاسہائے متحدہ امریکہ داعش اور القاعدہ پر مزید دباؤ ڈالے گا اور فائر بندی کے ذریعہ وقتی طور پر مستحکم علاقے کے قیام اور پناہ گزینوں کو اپنے گھر لوٹنے کی اجازت دیے جانے پر کام کرے گا۔
جمعرات 24 جمادی الثانی 1438ہجری – 23مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13995}