امریکہ اور برطانیہ کی جہازوں میں الیکٹرانک سامان ممنوع
واشنگٹن ۔ لندن: "الشرق الاوسط” کل ریاستہائے متحدہ امریکہ نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ترکی، اردن، مصر، سعودی، کویت، قطر، امارات اور مراکش جیسے سات عرب ممالک سے آنے والی نو کمپنیوں کی جہازوں میں لیپ ٹاپ اور لابلیٹ جیسے الیکٹرانک سامان لانا ممنوع ہے اور کہا ہے […]

واشنگٹن ۔ لندن: "الشرق الاوسط”
کل ریاستہائے متحدہ امریکہ نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ترکی، اردن، مصر، سعودی، کویت، قطر، امارات اور مراکش جیسے سات عرب ممالک سے آنے والی نو کمپنیوں کی جہازوں میں لیپ ٹاپ اور لابلیٹ جیسے الیکٹرانک سامان لانا ممنوع ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ دہشت گردی پر مبنی کاروائیوں کے خطرات سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ امریکی ذمہ داروں نے کہا ہے کہ ہر الیکٹرانک سامان کو جہاز میں لگیج کے طور پر رکھے جانے والے بیگ میں رکھنا ضرری ہے۔
برطانیہ نے بھی اسی طرح کا فیصلہ لیتے ہوئے ترکی، مصر، سعودی، تیونس، اردن اور لبنان سے آنے والی چودہ کمپنیوں کی جہازوں میں لیبپ ٹاپ اور ٹابلیٹ لانے کو ممنوع قرار دیا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ کی فیصلہ کے طرز پر کینیڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے اس بات کی اطلاع دی ہے کہ ان کا ملک بھی ترکی، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ سے آنے والی جہازوں میں الیکٹرانک سامان لانے کی ممانعت کے امکان کے سلسلہ میں غور وفکر کر رہا ہے۔
بدھ 23 جمادی الثانی 1438ہجری – 2 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {13994}