الرقہ میں "داعش” کے بعد عرب کرد انتظامیہ

  بيروت: بولا اسطيح – پیرس: ميشال ابو نجم ­ کرد ذمہ دار نے کہا ہے کہ الرقہ اور اس کے مضافاتی علاقوں کو تنظیم داعش سے آزاد کرا لینے کے بعد یہاں عرب کرد انتظامیہ تشکیل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی اتحاد نے کچھ عرصے سے علاقائی پولیس […]

الرقہ میں "داعش” کے بعد عرب کرد انتظامیہ
1490481242814189800

بيروت: بولا اسطيح  – پیرس: ميشال ابو نجم ­

کرد ذمہ دار نے کہا ہے کہ الرقہ اور اس کے مضافاتی علاقوں کو تنظیم داعش سے آزاد کرا لینے کے بعد یہاں عرب کرد انتظامیہ تشکیل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی اتحاد نے کچھ عرصے سے علاقائی پولیس فورس کو تربیت دینا شروع کر دی ہے، تاکہ آزادی کے بعد شہر میں سیکورٹی امور کی ذمہ داری سنبھال سکیں۔

ذمہ دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے "الشرق الاوسط” کو وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ” الرقہ سول کمیٹی، پولیس اور بلدیاتی کمیٹیوں کی تشکیل کی تیاری زوروں پر ہے تاکہ شہر کی آزادی کے بعد یہاں افراتفری نہ پھیلے۔

اتوار 27 جمادى الثانی 1438 ہجری ­ 26 مارچ 2017ء  شمارہ: (13998)