پوٹن اور روحانی کا سیاست سے گریز اور معیشت پر توجہ
ماسکو: طہ عبد الواحد روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ایرانی صدر حسن روحانی دونوں نے کل ماسکو میں اپنی گفتگو کے دوران سیاسی اختلافات پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے معاشی فائلوں پر توجہ دی۔ اس دوران جانبین نے کئی ایک شعبوں میں تعاون کے اتفاقات پر دستخط کئے، جن میں جوہری، […]

ماسکو: طہ عبد الواحد
روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ایرانی صدر حسن روحانی دونوں نے کل ماسکو میں اپنی گفتگو کے دوران سیاسی اختلافات پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے معاشی فائلوں پر توجہ دی۔ اس دوران جانبین نے کئی ایک شعبوں میں تعاون کے اتفاقات پر دستخط کئے، جن میں جوہری، توانائی اور کمیونیکیشن کے شعبہ جات بھی شامل ہیں۔
پوٹن اور روحانی کی موجودگی میں ایک سرکاری ماحول کے دوران طرفین نے دو طرفہ تعلقات میں فروغ کی خاطر وسیع تر شعبہ جات کے 16 معاہدوں پر دستخط کئے۔ جن میں توانائی اور مواصلات کے شعبہ پر توجہ دی گئی اور سب سے زیادہ اہم "بوشہر” میں روسی فریق کے تعاون سے جوہری پلانٹ کے دو نئے یونٹس کی تعمیر پر معاہدے تھے۔ اسی طرح روسی جوہری توانائی کی ایجنسی "روس ایٹم” (Rosatom) اور ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم کے مابین جوہری مواد کی منتقلی سمیت گیس کی ترسیل، تیل کی تلاش میں مشترکہ عمل اور بجلی کے ذریعے چلنے والے ایرانی ریلوے نیٹ ورک کی فراہمی کی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے۔