خلیجی ممالک: اچھے پڑوسی کے شرط کے ساتھ ایران کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں

ریاض: عبد الہادی حبتور بحرین کے وزیر خارجہ اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے موجودہ سیشن کے چیئرمین الشیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نےکل کہا ہے کہ ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان اختلافات ابھی بھی بہت بڑے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی […]

خلیجی ممالک: اچھے پڑوسی کے شرط کے ساتھ ایران کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں
2

ریاض: عبد الہادی حبتور

بحرین کے وزیر خارجہ اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے موجودہ سیشن کے چیئرمین الشیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نےکل کہا ہے کہ ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان اختلافات ابھی بھی بہت بڑے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے لیے خلیجی ممالک کے دروازے کھلے ہوئے ہیں لیکن ایک شرط یہ ہے وہ اچھے پڑوسی کے لوازمات کا لحاظ رکھے، ان ممالک کی خود مختاری کا احترام کرے، داخلی امور میں مداخلت نہ کرے اور فرقہ واریت کو پس پشت ڈال دے۔

انہوں نے وزارتی کونسل کی اجلاس کے بعد ریاض میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ خلیجی ممالک نے ابرانی اختلافات سے متعلق ان آراء کو سنا ہے جن کے بارے میں موصوف نے کہا ہے کہ یہ آراء گہرے اور براہ راست نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئندہ اجلاس میں وزرائے خارجہ اس معاملہ سے متعلق ایک رپورٹ خلیجی ممالک کے رہنماؤں کے سامنے پیش کریں گے اور امید ہے کہ ہم اس سلسلہ میں کچھ کامیابی حاصل کر سکیں۔

جمعہ 3 رجب 1438 ہجری – 31 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {14003}