"الشرق الاوسط” سے عسیری کا بیان: "الحدیدہ” نامی شہر اگلا نشانہ
لندن: عضوان احمری سعودی وزیر دفاع کے آفس میں مشیر کار اور یمن میں قانون کی حمایت کے لیے عرب اتحاد فورسز کے ترجمان جنرل احمد عسیری نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ "الحدیدہ” نامی شہر اور اس کی بندرگاہ اتحاد کا اگلا نشانہ ہوگا اور اس شہر کا قانون […]

لندن: عضوان احمری
سعودی وزیر دفاع کے آفس میں مشیر کار اور یمن میں قانون کی حمایت کے لیے عرب اتحاد فورسز کے ترجمان جنرل احمد عسیری نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ "الحدیدہ” نامی شہر اور اس کی بندرگاہ اتحاد کا اگلا نشانہ ہوگا اور اس شہر کا قانون کے تابع ہونا اس وقت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے لندن میں "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کے دوران اس بات کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے کہ 2015ء میں "عاصمۃ الحزم” نامی کاروائی کے بعد "الحدیدہ” کی بندرگاہ پر ایرانی اسلحہ سے لیس کشتی کے پہنچنے کے پیچھے بین الاقوامی مبصرین کی خاموشی ہے۔
سعودی مشیر کار نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ الحدیدہ کی بندرگاہ کے لیے عرب اتحاد کے پاس تیار شدہ بدیل موجود ہیں اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہاں ایران سے اسلحے پہنچنے ہیں اور یمن کی عوام نے اس بندرگاہ سے کچھ بھی فائدہ نہیں حاصل کیا ہے۔
جمعہ 3 رجب 1438 ہجری – 31 مارچ 2017ء شمارہ نمبر {14003}