ٹیلرسن کا انقرہ میں "پرامن علاقوں” کی تجویز کا جائزہ
ایران کو خطے میں انتشار پھیلانے سے باز رہنے اور "االاسد کے مستقبل کا فیصلہ شامیوں پر چھوڑنے” پر زور انقرہ: سعيد عبد الرازق امریکی وزیر خارجہ "ریکس ٹیلرسن” نے بیان کیا ہے کہ کل انقرہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران شام میں "پرامن علاقوں” کے قیام پر توجہ دی
ایران کو خطے میں انتشار پھیلانے سے باز رہنے اور "االاسد کے مستقبل کا فیصلہ شامیوں پر چھوڑنے” پر زور

انقرہ: سعيد عبد الرازق
امریکی وزیر خارجہ "ریکس ٹیلرسن” نے بیان کیا ہے کہ کل انقرہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران شام میں "پرامن علاقوں” کے قیام پر توجہ دی گئی اور ان علاقوں کو محفوظ بنانے کے اختیارات کی تلاش جاری ہے۔
ٹیلرسن نے اپنے ترک ہم منصب مولود جاویش اوغلو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکی "داعش” کے خلاف جنگ میں اہم شریک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ "داعش” کے عناصر کو ہرگز دوبارہ ان علاقوں میں آنے کی اجازت نہیں دیں گے جن سے انہیں نکالا گیا ہے اور اس امر میں ترکی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں انتشار پھیلانے کی ایرانی صلاحیت کو محدود کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے مشترکہ اہداف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید مذاکرات شام کے مستقبل کا تعین کریں گے، لیکن بشار الاسد کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ شام کی عوام کو کرنا چاہئے۔