برطانیہ کا یورپ کے ساتھ "بڑی منسوخی” کا اعلان

قانون کی شق19 الف ہدف پر — اور 60 ملیار یورو کی رصید اگلا معرکہ   لندن – برسلز : "الشرق الاوسط” کل برطانوی حکومت نے ایک "عظیم منسوخی” کے عنوان سے ایک بل کی منظوری کو شائع کیا ہے، جو سنہ 1972 کی ایک قانونی شق کو دور کرنے کے لئے ہے، جس […]

برطانیہ کا یورپ کے ساتھ "بڑی منسوخی” کا اعلان
قانون کی شق19 الف ہدف پر — اور 60 ملیار یورو کی رصید اگلا معرکہ
1490878939902484300

لندن – برسلز : "الشرق الاوسط”

کل برطانوی حکومت نے ایک "عظیم منسوخی” کے عنوان سے ایک بل کی منظوری کو شائع کیا ہے، جو سنہ 1972 کی ایک قانونی شق کو دور کرنے کے لئے ہے، جس کے مطابق برطانوی قانون میں یورپی قانون سازی کو ضم کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ "سفید کتاب” کی اشاعت سے تھریسا مے کی حکومت کا مقصد یورپی قانون سازی کو ختم کر کے ملکی قوانین میں تبدیل کرنا ہے۔ جس میں مفید قوانین کو باقی رکھ کر اس کے علاوہ باقی قوانین کو ختم کر دیا جائے گا۔

پرسوں مے نے ہاؤس آف کامن کے سامنے اس بات کی تصدیق کی کہ "یہ اقدام اس طریقہ کار کی وضاحت کرتا ہے جس کے تحت ہم یورپی عدالت کی اہم دفعات کو منتقل کریں گے”۔ شاید یہ عمل عدلیہ کی سطح پر اندھیرے میں چھلانگ لگانے کے مترادف ہو، خاص طور سے یورپی قانون جو 19 الف کے بارے میں ہے اسے برطانیہ میں لاگو کیا جائے گا۔

جمعہ 3 رجب 1438 ہجری­ 31 مارچ 2017ء   شمارہ:  (14003)