حماس کی طرف سے چند دنوں میں اپنے نئے دستاویزات کا اعلان

غزہ: "الشرق الاوسط” حماس نے اپنے نئے سیاسی دستاویزات کے تیار کرنے کا کام مکمل کر کے اپنے سیاسی دفتر کے رہنماؤں اور شوری کے اراکین کے سامنے پیش کر دیا ہے اور اب آئندہ چند دنوں کے دوران قطر کی دار الحکومت دوحہ میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں […]

حماس کی طرف سے چند دنوں میں اپنے نئے دستاویزات کا اعلان
4

غزہ: "الشرق الاوسط”

حماس نے اپنے نئے سیاسی دستاویزات کے تیار کرنے کا کام مکمل کر کے اپنے سیاسی دفتر کے رہنماؤں اور شوری کے اراکین کے سامنے پیش کر دیا ہے اور اب آئندہ چند دنوں کے دوران قطر کی دار الحکومت دوحہ میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں ان دستاویزات کا اعلان کیا جائے گا۔

حماس کے ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا ہے کہ یہ بات متعین ہے کہ ان دستاویزات کو حماس کے سیاسی دفتر کے صدر خالد مشعل پیش کریں گے جبکہ ان کا ماننا تھا کہ موجودہ انتخابات، نئے سیاسی دفتر کی تشکیل اور حماس کے نئے صدر کے انتخاب کے بعد ان دستاویزات کا اعلان کیا جائے لیکن تحریک نے نئے امریکی انتظامیہ کی نقل وحرکت اور از سر نو سلامتی کاروائی کے لئے بین الاقوامی اور عرب نقل وحرکت پر مشتمل بیانات کو دیکھتے ہوئے ان دستاویزات کے اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مناسبت سے قابل ذکر بات یہ ہے کہ خالد مشعل کی مدت اس ماہ ختم ہو جائے گی۔

اتوار 5 رجب 1438ہجری –  2 اپریل  2017ء شمارہ نمبر {14005}