خز علی کا "الشرق الاوسط” سے گفتگو: سلیمانی جیسے بہادر شخص کو روکنے کے لیے میری امیدواری
لندن: عادل سالمی کل مہدی خز علی نے ایرانی صدارتی انتخابات کے لیے اپنی امیدواری کی درخواست پیش کرنے کے چند گھنٹے کے بعد "الشرق الاوسط” سے بتایا ہے کہ وہ شام اور عراق میں "قدس فورسز” کے کمانڈر سلیمانی جیسے ایران کے جنرلوں کی کاروائیوں کو روکنے کے لیے سامنے […]

لندن: عادل سالمی
کل مہدی خز علی نے ایرانی صدارتی انتخابات کے لیے اپنی امیدواری کی درخواست پیش کرنے کے چند گھنٹے کے بعد "الشرق الاوسط” سے بتایا ہے کہ وہ شام اور عراق میں "قدس فورسز” کے کمانڈر سلیمانی جیسے ایران کے جنرلوں کی کاروائیوں کو روکنے کے لیے سامنے آئے ہیں اور وہ ایران اور اس کے پڑوسی عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو بحال کریں گے۔
خز علی نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ ایران نے "عرب بہار” کی کامیابی اور شام میں حکومت کی منتقلی کے سلسلہ میں رکاوٹ پیدا کی ہے۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ "قدس فورسز” سے مقابلہ کرنے کے لیے تنظیم داعش کے ظاہر ہونے اور عراق وشام کو تباہ وبرباد کرنے کے پیچھے اہل ایران کی غلطی ہے۔ خز علی نے بین الاقوامی سماج ومعاشرہ کی طرف ایران کی واپسی اور ایرانی مفاد کی حفاظت کے مقصد سے مثبت تعاون کے سلسلہ میں ایران کے لائحہ عمل کو صحیح کرکے واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کو استوار کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
بدھ 15 رجب 1438ہجری – 12 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14015}