"اسد کے کیمیائی حملے” کی حفاظت روسی "ویٹو” کے ساتھ
اب اس سفاکانہ جنگ کو ختم کرنے کا وقت ہے: ٹرمپ۔۔۔ اور ٹیلرسن شام کی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کے ذریعے ماسکو کو جھنجھوڑ رہے ہیں ماسکو: طہ عبد الواحد – نیو یارک: "الشرق الاوسط” گذشتہ ہفتے شامی حکومت کی جانب سے ادلب کے مضافات کو کیمیائی حملے میں نشانہ بنانے پر […]
اب اس سفاکانہ جنگ کو ختم کرنے کا وقت ہے: ٹرمپ۔۔۔ اور ٹیلرسن شام کی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کے ذریعے ماسکو کو جھنجھوڑ رہے ہیں

ماسکو: طہ عبد الواحد – نیو یارک: "الشرق الاوسط”
گذشتہ ہفتے شامی حکومت کی جانب سے ادلب کے مضافات کو کیمیائی حملے میں نشانہ بنانے پر اقوام متحدہ کی طرف سے اس پر تحقیق کی خاطر شامی حکومت سے اس میں تعاون کے مطالبے کی قرارداد کے خلاف کل روس نے اپنی "ویٹو” کی طاقت کا استعمال کیا، اور یہ شامی بحران شروع ہونے کے بعد آٹھویں بار ایسا ہوا ہے۔۔۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "یہ بالکل بھی اچھے نہیں ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ وقت شام میں ہولناک خانہ جنگی کے خاتمے، دہشت گردوں کو شکست دینے اور پناہ گزینوں کی واپسی کی اجازت دینے کا ہے۔ امریکی صدر نے شام کے صدر کے "جانوروں” جیسے رویے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں "برائی” سے تعبیر کیا۔