سعودیہ عرب اسلامک بانڈ کے ذریعے 8 ارب ڈالر جمع کر رہا ہے
5 اور 10 سال کے لئے جاری کردہ اسلامک بانڈ کی قیمت روایتی بانڈ سے زیادہ خبر: وائل مہدی ایجنسی "بلومبرگ” نے اپنے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت اپنے جاری کردہ پہلے اسلامک سرٹیفکیٹ (بانڈ) سے تقریبا 8 ارب ڈالر (30 ارب سعودی ریال) جمع کر رہی ہے۔ […]
5 اور 10 سال کے لئے جاری کردہ اسلامک بانڈ کی قیمت روایتی بانڈ سے زیادہ

خبر: وائل مہدی
ایجنسی "بلومبرگ” نے اپنے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت اپنے جاری کردہ پہلے اسلامک سرٹیفکیٹ (بانڈ) سے تقریبا 8 ارب ڈالر (30 ارب سعودی ریال) جمع کر رہی ہے۔ جبکہ تقریبا 33 ارب ڈالر جو کہ 123 ارب ریال کے برابر ہیں اب کے بانڈز بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
کل "بلومبرگ” نے کہا ہے کہ 123 ارب ریال کے بانڈ جاری کرنے کے جو احکامات دیئے گئے ہیں، انہیں دو مختلف مراحل میں جاری کیا جائے گا، ان میں سے ایک بانڈ کی میعاد 5 سال ہوگی اور دوسرے کی 10 سال رہے گی۔