بغاوت کا مقابلہ کرنے کے لیے "احرار صنعاء” نامی ایک نئی تحریک کا قیام
ریاض: "الشرق الاوسط” کل یمن کی دارالحکومت میں ایک نئی تحریک کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد بغاوت کامقابلہ کرنا ہے اور اسی طرح حوثیوں اور سابق صدر علی عبد اللہ صالح کے پیروکاروں سے صنعاء کو آزاد کرانا ہے۔ "احرار صنعاء” تحریک نے اپنے بیان میں […]

ریاض: "الشرق الاوسط”
کل یمن کی دارالحکومت میں ایک نئی تحریک کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد بغاوت کامقابلہ کرنا ہے اور اسی طرح حوثیوں اور سابق صدر علی عبد اللہ صالح کے پیروکاروں سے صنعاء کو آزاد کرانا ہے۔ "احرار صنعاء” تحریک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ حوثی میلیشیاؤں کے پہلے اور دوسرے صف کے رہنماؤں کو اپنا نشانہ بنائیں گے یہاں تک کہ وہ واپس ہو جائیں اور اپنے ناپسندیدہ بغاوت کے مظاہر کو ختم کر دیں۔ اس تحریک نے مزید کہا ہے کہ اس کا قیام یمنی عوام کی خواہش کے مطابق ان میلیشیاؤں سے نجات پانے کے لیے کیا گیا ہے جنہوں نے جمہوری نظام کے خلاف بغاوت کر رکھا ہے، حکومت کے ادارے کو تہس نہس کر دیا ہے، عوام کو بدحال کردیا ہے، لوگوں کو قتل کرنے، ان کو ڈرانے، ملک برباد کرنے اور یمن کو اس کی عربیت سے نکال کر ایرانی فقیہ کی گود میں پیش کرنے کے لیے اپنے اسلحوں کا استعمال کیا ہے ۔
جمعہ 17 رجب 1438ہجری – 14 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14017}