ایران کی طرف سے حوثییوں کو فراہم کردہ میزائل روکنے کے لئے امریکی سختی
مارب میں 12 فوجیوں کو لے جانے والا سعودی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ… اور اتحادیوں کی تحقیق واشنگٹن: ہبہ قدسی – رياض: عبد الہادی حبتور کل امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ "سعودی اراضی کو ہدف بنانے کی غرض سے ایرانیوں […]
مارب میں 12 فوجیوں کو لے جانے والا سعودی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ… اور اتحادیوں کی تحقیق

واشنگٹن: ہبہ قدسی – رياض: عبد الہادی حبتور
کل امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ "سعودی اراضی کو ہدف بنانے کی غرض سے ایرانیوں کی طرف سے حوثییوں کو فراہم کردہ میزائلوں کو روکا جائے”۔ انہوں نے اپنے علاقائی دورے کے دوران سعودی عرب کی جانب جانے والے جہاز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ انکے ملک کا ہدف ہے کہ یمن کے بحران کا سیاسی حل اقوام متحدہ کی زیر نگرانی بات چیت کے ذریعے جلد از جلد تلاش کیا جانا چاہیئے”۔۔۔
دریں اثناء کل عرب اتحادیوں نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی فورسز کا "بلیک ہوک” ہیلی کاپٹر یمنی گورنریٹ مارب میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس میں 8 سعودی افسران سمیت 4 دیگر افسران شہید ہوگئے ہیں۔ جبکہ اس حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں۔