امریکی وزیر دفاع جیمس ماٹس

ماٹس کے ذریعہ اسد کے سامنے دوبارہ ریڈ لائن

تل ابیب نظیر مجلی کل امریکی وزیر دفاع جیمس ماٹس نے شام کے صدر بشار الاسد کے سامنے دوبارہ ریڈ لائن کھیچ کر دھمکی کے انداز میں کہا ہے کہ اگر دوبارہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعال ہوا تو اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ امریکی وزیر نے […]

ماٹس کے ذریعہ اسد کے سامنے دوبارہ ریڈ لائن
3

تل ابیب نظیر مجلی

کل امریکی وزیر دفاع جیمس ماٹس نے شام کے صدر بشار الاسد کے سامنے دوبارہ ریڈ لائن کھیچ کر دھمکی کے انداز میں کہا ہے کہ اگر دوبارہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعال ہوا تو اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔

امریکی وزیر نے اپنے ہم منصب اسرائیلی وزیر کے ساتھ تل ابیب میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو کوئی شک نہیں کہ شام نے کیمیائی ہتھیاروں کو محفوط کر لیا ہے اور یہ سلامتی کونسل کے قانون کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے زبردست دھمکی کے انداز میں یہ کہا ہے کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح قانون کی خلاف ورزی کرنے پر معاملہ کو سفارتی انداز میں حل کیا جائے گا تو یہ ان کی بھول ہے اور ہم نے شامی انتظامیہ کے سامنے معاملہ کو اس وقت واضح کر دیا ہے جب ہم نے شعیرات ایئرپورٹ پر فوجی حملہ کر کے اسے اڑا دیا۔

ہفتہ 25  رجب 1438ہجری –  22 اپریل  2017ء شمارہ نمبر {14025}