القاعدہ کے ایک رہنماء کی طرف سے اپنے مقدمہ کی سنوائی سے انکار
گوانتانامو: ہبہ قدسی گوانتانامو جیل میں قید القاعدہ کے ایک رہنماء عبد الہادی العراقی نے مقدمہ کی سنوائی کے لیے جیل میں نگرانی کرنے والی خواتین کے ساتھ عدالت جانے سے انکار کر دیا ہے۔ العراقی نے اپنی دفاعی ٹیم کے ذریعہ ایک درخواست پیش کی ہے […]

گوانتانامو: ہبہ قدسی
گوانتانامو جیل میں قید القاعدہ کے ایک رہنماء عبد الہادی العراقی نے مقدمہ کی سنوائی کے لیے جیل میں نگرانی کرنے والی خواتین کے ساتھ عدالت جانے سے انکار کر دیا ہے۔
العراقی نے اپنی دفاعی ٹیم کے ذریعہ ایک درخواست پیش کی ہے کہ اگر امریکی فوج میں کام کرنے والی خواتین ان کو لے جائیں گی تو ان کو مقدمہ کی سماعت میں حاضر نہ ہونے کا حق حاصل ہوگا۔ گزشتہ جنوری کو العراقی اس وقت غصہ سے چراغ پا ہو گئے تھے جب نگرانی کرنے والی خواتین ان کو لینے کے لیے آئیں اور واضح رہے کہ جیل میں ان کا شمار بڑے دس افراد میں سے ہے اور ان کے خلاف سزائے موت کی سزا سنائی گئی ہے۔
بدھ 29 رجب 1438ہجری – 26 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14029}